لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نومنتخب بی او جی کا اجلاس

ہفتہ 16 اکتوبر 2021 15:02

لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے نومنتخب بی او جی کا اجلاس
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2021ء) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کے نو منتخب بورڈ آف گورنرزکا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ہسپتال ترجمان کے مطابق بورڈ کے اجلاس میں پروفیسر نوشیروان خان برکی کو باضابطہ طور پر چیرمین بورڈ آف گورنرز منتخب کر لیا گیا ہے۔ بورڈ اجلاس کی صدارت پروفیسر نوشیروان خان برکی نے کی جبکہ ممبران میں ڈاکٹر شہناز نوازپروفیسر ڈاکٹر غلام صدیق شمس القیوم غلام قادر خان اور زرک خان خٹک شامل تھے۔

(جاری ہے)

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے نو منتخب بورڈ کو ہسپتال کے تمام ڈیپارٹمنٹس اور جاری منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے اختتام پر پروفیسر نوشیروان خان برکی نے حال ہی میں بنائے گئے 500بیڈز پر مشتمل میڈسرج بلڈنگ کا دورہ کیا۔ انہوں نے آپریش تھیٹرز آئی سی یو اور مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور مریضوں سے بات چیت کی۔نو منتخب بورڈ کو ایل آر ایچ میں بننے والے نئے ڈائیلاسز یونٹ کا بھی دورہ کروایا گیا ہے جو کسی بھی سرکاری ہسپتال میں سب سے بڑا ڈائیلاسز یونٹ ہوگا۔ یاد رہے نو منتخب بورڈ کا یہ پہلا اجلاس تھا اور اس بورڈ کو 3 سال کی مدت کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں