پشاور میں قائم ویمن کرائسس سنٹر کی کارکردگی کو مایوس کن ،بے سہارا خواتین کے لیے موجود سنٹر مسائل کی آمجگاہ بنا ہوا ہے،کسی نے ان مسائل کے حل کی جانب دیانتداری سے توجہ ہی نہیں دی،صوبائی مشیر آسیہ خان

پیر 16 جولائی 2018 22:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) خیبر پختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود، ترقیء نسواں اور خصوصی افراد آسیہ خان نے پشاور میں قائم ویمن کرائسس سنٹر کی کارکردگی کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بے سہارا خواتین کے لیے موجود سنٹر مسائل کی آمجگاہ بنا ہوا ہے لیکن ان مسائل کے حل کی جانب کسی نے دیانتداری سے توجہ نہیں دی۔

وہ حیات آباد میں ویمن کرائسس سنٹر کے دورے کے موقع پر منتظمین کے اجلاس سے گفتگو کررہی تھیں۔ نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی مشیر برائے سماجی بہبود کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد آسیہ خان نے پشاور میں موجود ویمن کرائسس سنٹر کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔انھوں نے وہاں مقیم خواتین سے بھی ملاقات کی اور انکے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس موقع ہر کرائسس سنٹر میں موجود خواتین نے مشیر وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا کہ سنٹر میں گزشتہ تین ماہ سے ٹرانسفارمر کی خرابی کے باعث بجلی کا مسئلہ درپیش ہے جبکہ انھیں بوقت ضرورت صحت سہولیات کی دستیابی میں بھی مسائل کا سامناہوتا ہے۔ مشیر برائے وزیراعلی آسیہ خان نے کرائسس سنٹر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے نگران وزیراعلی ٰخیبر پختونخوا کی ہدایت پر یہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے، کرائسس سنٹر میں آنے والی خواتین پہلے ہی مسائل میں جکڑی ہوتی ہیںجبکہ یہاں کی حالت انھیں مزید پریشانیوں سے دوچار کررہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کرائسس سنٹر میں مقیم خواتین کے ساتھ موجود بچوں کی تعلیم کے لیے بھی بندوبست ہونا چاہیئے تاکہ ان بچوں کی شخصیت مثبت ماحول میں پروان چڑھے۔انھوں نے منتظمین کو ہدایت کی کہ ویمن کرائسس سنٹر میں بجلی کے مسئلہ کو فی الفور حل کیا جائے، قبل ازیں وزیراعلیٰ کی مشیر برائے سماجی بہبود نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کے ساتھ ملاقات کی جس میں انھیں ویمن کرائسس سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں