فنی خرابی کے باعث باچا ائیر پورٹ پر ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 21 جولائی 2018 21:13

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پشاور باچاخان ایئرپورٹ پر ہیلی کاپٹر کی فنی خرابی کے باعث کریش لینڈنگ ہوئی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز پشاور باچاخان ایئرپورٹ سے ایئر فورس کے ہیلی کاپٹر نے جونہی اڑان بھری تو کچھ دیر کے بعد فنی خرابی کے باعث ایئرپورٹ پر کریش لینڈنگ کے باعث ایئرپورٹ کے رن وے کو آدھے گھنٹے تک بند رکھا گیا اوراس دوران انتظامیہ سمیت سیکیورٹی عملے کو بھی ہائی الرٹ رکھا گیا جبکہ کریش لینڈنگ میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں