کے پی فوڈ اتھارٹی کا چرگانو چوک میں ستر ماڈل چکن شاپس کا افتتاح

جمعہ 17 اگست 2018 00:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2018ء) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے پشاور باچہ خان چوک المعروف چرگانو چوک میں ستر ماڈل چکن شاپس کا افتتاح کردیا۔ کے پی فوڈ اتھارٹی کے ترجمان عطاللہ خان کے مطابق باچہ خان چوک میں چکن سپلائی کے سینکڑوں دوکانیں جن میں صفائی کی صورتحال ابتر تھی لیکن پچھلے تین مہینوں سے کے پی فوڈ اتھارٹی کے ٹیم نے بار بار اچانک دوروں کے دوران پولٹری ایسوسی ایشن سے معیار کے مطابق دوکانیں بنانے کا مطالبہ کیا جس پر متحدہ پولٹری ایسوسی ایشن نے تین ماہ کے قلیل مدت میں ستر دوکانیں ماڈل شاپس کے طور پر تعمیر کیں۔

تمام دوکانوں میں معیار کے مطابق ٹائلز نصب کئے گئے ہیں جبکہ ذاتی صفائی کیلئے بھی مہیا کی گئی ہدایات پر عمل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دوکانوں میں موجود چکن کی ہوا خوری کیلئے پنکھوں اور روم کولرز کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ متحدہ پولٹری ایسوسی ایشن نے باہمی تعاون پر کے پی فوڈ اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شاہانہ شاکر کا کہنا تھا کہ تین ماہ کے اندر پولٹری ایسو سی ایشن نے ریکارڈ بہتری لائی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش سے متعلق ہر روزگار کیلئے ماڈل تیارکرنے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ فوڈ اتھارٹی کے آنے کے بعد خوراک کے روزگار میں تبدیلی نمایاں ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں