پشاور ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں، اسکولوں اور اسپتالوں کے قریب موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے این او سی دینے پر پابندی عائد کردی

ایڈوکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کواگلی پیشی پرطلب ،ْعدالت عالیہ صوبائی حکومت کو موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا حکم

جمعرات 18 اکتوبر 2018 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پشاور ہائی کورٹ نے رہائشی علاقوں، اسکولوں اور اسپتالوں کے قریب موبائل ٹاورز کی تنصیب کے لیے این او سی دینے پر پابندی عائد کردی۔پشاورہائی کورٹ میں جسٹس قیصر رشید اور جسٹس اشتیاق ابراہیم نے موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل اور اٹارنی جنرل کواگلی پیشی پرطلب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو موبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا حکم دیدیااورہدایت کی کہ کسی بھی رہائشی علاقے ،اسکولوں اور ہسپتالوں کے قریب موبائل ٹاورز نہ لگائے جائیں ۔

موبائل ٹاورز کی تنصیب کے خلاف حیات آباد کے رہائشی نے رٹ دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ موبائل ٹاورز سے نکلنے والی شعاعیں کینسر کا سبب بن رہی ہیں ۔عدالت حکومت کو رہائشی علاقوں ہسپتالوں اور اسکولوں کے قریب موبائل ٹاورز کی تنصیب پہ پابندی عائد کرے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں