پشاور، متاثرین سٹی ایسوسی ایٹس مردان اپنے کلیمز کیلئے قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا سے رابطہ کریں

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) ڈپٹی ڈائریکٹر (میڈیا) نیب سلمی بیگم نے سٹی ایسوسی ایٹس مردان کے تمام متاثرین کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی دعوے داریوں (claims) کو رجسٹر کرانے کے لئے پی ڈی اے کمپلیکس بلاک III فیز V حیات آباد پشاور میں قومی احتساب بیورو (NAB)خیبر پختونخوا سے رابطہ کریں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نیب خیبر پختونخوا نے سٹی ایسوسی ایٹس مردان کے مالک محمد الیاس خان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہیں جس نے غیر قانونی ہائوسنگ سکیم کے بہانے لوگوں کو ان کے خون پسینے کی کمائی ہوئی رقوم سے محروم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی ایسوسی ایٹس کے مالک محمد الیاس خان نے پلاٹ الاٹ کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے عام لوگوں کو اپنی نام نہاد ہائوسنگ سکیم ً الاقصی سٹی کا مرہ ً میں سرمایہ کاری کے لئے دھوکے سے ترغیب دی۔ لیکن بہت عرصہ گذرنے کے باوجود مذکورہ ملزم نے نہ تو متاثرین کو پلاٹ فراہم کئے اور نہ ہی ان کی جمع رقوم واپس کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں