پشاور،لاہوری گیٹ کے مکین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اکتوبر2018ء) پشاورشہرکے علاقہ اندرون لاہوری گیٹ کے مکین علی حیدرنے اپنے مطالبات کے حق میں گزشتہ روزپشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے کے دوران انسپکٹرجنرل پولیس اوردیگرمتعلقہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ انکے ماں کوقتل کرنے والے افرادکوگرفتارکرکے قرارواقعی سزادی جائے انہوںنے کہاکہ وہ مذکورہ علاقہ میں عرصہ درازسے مقیم ہے جہاں انکے گھرکے قریب بستان عرف بستانے سمیت دیگربدمعاش لوگ رہتے ہیں جنہوںنے علاقہ کے مکینوں کاجیناحرام کررکھاہے کیونکہ وہ غیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے اوریہ کہ انہیں مقامی پولیس کی پشت پناہی بھی حاصل ہے اسی لیئے پولیس کومتعددبارآگاہ کرنے کے باوجودوہ انہیں گرفتارنہیں کررہی ہے انہوںنے کہاکہ اس افرادنی2008میں انکی والدہ کوقتل کیاتھاجس کے خلاف گلبہارپولیس اسٹیشن میں مقدمہ بھی درج ہے لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے جوکہ ظلم وزیادتی ہے جبکہ اس کے علاہ انہوں نے مجھے اپنے ہی گھرسے زبرداستی نکالاہے اوراپنے بچوں سمیت کھلے اسمان تلے زندگی گزارنے پرمجبورہوں انہوںنے مطالبہ کیاکہ انکے والدہ کے قاتلوں کوفوری طورپرگرفتارکرکے انکے انصاف فراہم کیاجائے اوران افرادسے انکی جان چھڑائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں