پشاور ، وزیراعلیٰ بی آر ٹی کیچمکنی اورشیخ آباد اسٹیشنوں کے ناموں کو اولیائے کرام کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلان کریں ،علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی

اتوار 21 اکتوبر 2018 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان کے صوبائی امیر علامہ ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے بی آر ٹی پشاورپر کام کی رفتار تیز کرنے کو خوش آئند قرار دیا ہے تاہم انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ اور درخواست جوں کی توں ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو دی جانے والی درخواست جس میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی پراجیکٹ میں چمکنی سٹیشن کو میاں عمر باباجی ؒ ؒاور نشتر آباد کے مقام سے گزرنے والے بی آر ٹی کے سٹیشن کو شیخ جنید بابا جی ؒ کے نام سے منسوب کیا جائے کیونکہ دونوں عظیم شخصیات نے اسلام کی سربلندی اور دین کی تبلیغ کیلئے بے مثال خدمات سرانجام دی ہیں اورپشاورکے شہریوں کا بھی مطالبہ ہے کہ اولیائے کرام کے نام سے دونوں اسٹیشنوں کو منسوب کیا جائے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی کی تکمیل سے پشاورکے شہریوں کو جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی اور منصوبے پر کام کی رفتار کو بھی تیز کر دیا گیا ہے تاہم اب جبکہ بی آر ٹی منصوبہ تکمیل کے قریب ہے اور اس کے اسٹیشنوں کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے ہم نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو درخواست دی ہے اورایک مرتبہ پھر مطالبے کو دہراتے ہیں کہ وزیراعلیٰ بی آر ٹی کی تکمیل سے پہلے چمکنی اورشیخ آباد اسٹیشنوں کے ناموں کو اولیائے کرام کے ناموں سے منسوب کرنے کا اعلان کریں تاکہ تحریک لبیک سمیت پشاور کے شہریوں کامطالبہ پورا ہو سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں