پبلک سروس کمیشن 19نومبر سے انٹرویوز شروع کرے گا

پیر 12 نومبر 2018 23:54

پشاور۔12 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2018ء) سیکرٹری خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ اے پی سی اے، پی ایس سی کی 29اکتوبر 2018سے شروع کردہ ہڑتال کو جزو ی طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ کمیشن 19نومبر 2018سے انٹرویوز شروع کرے گا۔ مذکورہ تاریخ سے شیڈول کردہ انٹرویوز پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

قابلیتی ٹیسٹ کا ترمیم شدہ شیڈول جلد پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیا جائے گا۔ تمام امیدواران کو اپنی ٹیسٹ/انٹرویوز کے سلسلے میں مزید معلومات کیلئے پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ www.kppsc.gov.pkسے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ہر امیدوار کو موبائل فون کے ذریعے میسج کے ساتھ ساتھ کال لیٹرز علیحدہ علیحدہ جاری کئے جا رہیں ہیں۔ اس امر کا اعلان خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں