بائی حکومت زیر تکمیل سکیموں کو جلدسے جلد تکمیل پر توجہ دے رہی ہے تاکہ لوگوں ریلف مل سکے، شکیل احمد ایڈوکیٹ

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے وزیر مال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ کوہاٹ ڈویژن میں تیل و گیس منصوبوں کی اراضی سے متعلق درپیش مسائل کے حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں تاکہ مذکورہ عوامی منصوبے جلد مکمل ہوسکیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت زیر تکمیل سکیموں کو جلدسے جلد تکمیل پر توجہ دے رہی ہے تاکہ لوگوں ریلف مل سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پشاور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں دوسروں کے علاوہ صوبائی اسمبلی کے ممبران میاں نثار گل ، ملک ظفر اعظم، شاہ فیصل خان، محمد ظہور، میجر ریٹائر شاہ داد خان سینئر ممبر بورڈ آف ریو نیو فخرعالم، کمشنر کو ہاٹ مطاہر زیب ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ، ڈپٹی کمشنر کرک عبیداللہ کاکا خیل ڈپ-ٹی کمشنر ہنگو شاہ فہد، آئل انیڈ گیس کمپنیوں کے عہدیداران و افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ تیل و گیس کی اراضی سے متعلق تشکیل کردہ کمیٹی جس میں متعلقہ اراکین صوبائی اسمبلی، کمشنر کوہاٹ ڈپ-ٹی کمشنر اور سیکرٹری بورڈ آف ریونیو شامل ہیں تمام امور کا بغور جائزہ لے گی اور مشاورت کے ذریعے تجاویز مرتب کرے گی۔ اجلاس میںاضلاع کوہاٹ، کرک اور ہنگو میں تیل و گیس منصوبوں کے لئے ار اضی کے حصول کے طریقوں، نرخ کے تعین سکیموں کے ذمہ واجب الا ادا رقوم کی ادائیگی اور دیگر امور کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کیے گئے۔

صوبائی وزیر نے اس موقع پر کمیٹیوں کے عہدیداران سے کہا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں عوام کی سہولت کیلئے دفاتر قائم کریں تاکہ مقامی سطح پر یہ مسائل حل ہوں ۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت کی کہ درپیش مسائل کو بروقت ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ ترقی کا عمل تیز ہو سکیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں