خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کے جذبے پرخصوصی لیکچرکااہتمام

بدھ 16 جنوری 2019 21:48

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) تھوراسک کارڈیو اسکولرکے پروفیسر ڈاکٹر سید امجد حسین نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ میں فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز اور خیبر میڈیکل کالج کے طالب علموں کو انسانی ہمدردی پر اہم درس دیا، یہ جذبہ کسی دوسرے کی تکلیف کی شدت کو محسوس کر نے اور اسکا ازالہ کرنے اور ساتھ لوگوں کو اس بات کا قائل کرنا بھی ہے کہ وہ عام حالت سے ہٹ کر لوگوں کے لئے کچھ کر سکیں۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر حسین تھوراسک کارڈیو اسکولر کے ایمیراٹس پروفیسر ہیں، وہ یونیورسٹی آف ٹولیڈو کالج آف میڈیسن میں گزشتہ 33سال سے فیکلٹی ممبر ہیں، وہ ٹولیڈو بلیڈ کے کالم نگار بھی ہیں اور کئی اشاعات کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر حسین 2007 میں یونیورسٹی آف ٹولیڈو کے بورڈ آف ٹررسٹیز کے طور پر شامل کیے گئے،وہ ایک ایوارڈ یافتہ فوٹو گرافر ، کمیونٹی لیڈر اور مصنف بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے دین، کلچر، تاریخ اور خارجی امور پر کتابیں بھی لکھیں، 1976سے ڈاکٹر حسین ہر سال باقاعدگی سے خیبر میڈیکل کالج کے alma mater آتے ہیں،ڈاکٹر حسین سرجری کے پروفیسر کے ساتھ انسانیت کے خیر خواہ اور ہمدردبھی ہیں۔ انھوں نے اپنے لیکچرمیں انسانوں کے نقش قدم پر چلنے کی تاکید بھی کی جس میں کچھ مثالیں مارٹن لوتھر کنگ، موھن داس گاندھی، محمد علی جناح، باچا خان، نلسن منڈیلہ، مادر ٹریسا اور عبدالستار عیدھی کی ہیں۔

انھوں نے میڈیکل پیشے سے وابستہ ڈاکٹروں کو ڈاکٹر کی نہیں بلکہ انسانی ہمدردی کی پریکٹس کرنے زور دیا۔چیف ایگزیکٹیو پی جی ایم آئی لیڈی ریڈنگ ہسپتالپروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور خصوصی طور پرپروفیسر ڈاکٹر سید امجد حسین کی تشریف آوری اور معلومات کو بانٹنے پر شکریہ ادا کیا۔مذکورہ لیکچرمیںخیبر ٹیچنگ ہسپتال کے سرجری ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد ، پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب چیف ایگزیکٹیو پی جی ایم آئی لیڈی ریڈنگ ہسپتا ، پروفیسر ڈاکٹر قطب عالم،فیکلٹی ممبران، ڈاکٹرز، پوسٹ گریجویٹ اورانڈر گریجویٹ طالب علموںاوردیگرمتعلقہ افراد ڈاکٹر حسین کا شکریہ ادا کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں