تناول تحصیل کے قیا م کی بدولت اب کروڑوں روپے کے فنڈز آئیں گے،وزیرخوراک قلندرلودھی

جمعہ 18 جنوری 2019 22:49

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لو دھی نے کہا ہے کہ تناول کے عوام علاقے کی ترقی کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں تناول مین جتنا کام گز شتہ 15سالوں میں ہوا ہے عوام کے اتحادو اتفاق کی بدولت انشاللہ ان پا نچ سالوں میں اس سے زیا دہ ہو گا۔ تناول میں تحصیل کے قیا م کی بدولت اب کروڑوں روپے کے فنڈز آئیں گے، وہ تنا ول کی تر قی کے لئے اپنا خون بھی دینے کو تیا ر ہیں اور ایم این اے علی خان جدون کی مشاورت سے حلقہ پی کے 38کی تقدیر بدل دیں گے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے تندھارا ،پا گراں ،گورنمنٹ گرلز پو سٹ گریجو یٹ کالج شیروان، سول ہسپتال شیروان، شیروان تا تند ھارا سٹرک کے معائنے اور دیگر تقریبات سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر ممبر قومی اسمبلی علی خان جدون ،ممبرضلع کو نسل شہنواز،سابق نا ئب نا ظم ملک جنید تنولی، بلدیا تی نمائندے، متعلقہ محکموں کے افسران اور دیگر بھی مو جود تھے۔وزیر خوراک نے کہاکہ علا قے میں جاری ترقیا تی کام انشاللہ جون تک مکمل ہو جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب ہم ہر ماہ میں ایک دن تناول میں گزاریں گے اور یہاں پر آکر لو گوں کے مسائل اور مشکلا ت دور کر نے کی بھر پور کو شش کر یں گے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے میں پا کستان تحریک انصاف کی حکومت ہے اور تمام کام مشاورت سے ہو ں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کے تمام مسا ئل سے بخو بی آگاہ ہو ں اور آئندہ پا نچ سالوں میں انشااللہ کو ئی کام با قی نہیں رہے گا۔قلندر خان لو دھی نے کہا کہ میں سیا ست کو عبادت سمجھ کر کر تا ہو ں اور جو کچھ لو گوں کی خد مت کر رہا ہو ں و ہ ان کا حق ہے میں نے ہمیشہ تناول کو عز ت دی تناول کو تحصیل کا درجہ دلایا ۔

انہوں نے بتا یا کہ شیروان میں بے شمار ترقیا تی سکیموں پر کام جاری ہے جن میں ایک کر وڑ روپے سے شیروان سول ہسپتال کی مرمت، چھ کر وڑروپے کی لا گت سے ہسپتال کی نئی عمارت کی تعمیر ،سات کروڑ روپے سے شیروان تا تند ھارا روڈ کی تعمیر ، دو کروڑ 45لاکھ روپے سے تند ھارا گائو ں کی واٹر سپلا ئی سکیم ، گر لز پو سٹ گریجویٹ کالج شیروان اور 25 کلو میٹردیگر سڑکو ں کی تعمیر شامل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ سکیمیں آئندہ جون تک مکمل ہو جا ئیں گی۔قلندر خان لو دھی نے بتا یا کہ گرلز مڈل سکول تند ھارا میں کلاسوں کا اجراء بھی اسی سال ہو گا۔انہوں نے تندھاراسڑک کو مزید تو سیع دینے اور گھوڑی میں پرائمری سکول قائم کر نے کا بھی اعلان کیا۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے علی خان جدون نے چار گائوں کے لئے بجلی کے پول دینے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہاکہ میں اور حاجی قلندر خان لو دھی حلقہ پی کے 38اور این اے 16کی تر قی اور خو شحالی کے لئے دن رات مشاورت سے کام کر رہے ہیں اور تناول کی عوام نے جس طر ح مجھے الیکشن میں عزت سے کامیاب کیا انشااللہ میں ان کی خد مت کر کے اور ان کے مسائل ختم کر کے ان کا شکریہ ادا کروں گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں