پشاور،مقامی عدالت نے عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت میں تحریری جواب جمع کے احکامات جاری کردیئے

پیر 25 مارچ 2019 23:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2019ء) پشاور کی مقامی عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کیس کی سماعت میں عمران خان کے وکیل کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

پشاور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانے کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے عمران خان کے وکیل کو آئندہ پیشی پر تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ،عدالت نے کیس کی سماعت چھ اپریل تک ملتوی کردی ،تحریک انصاف کی سابق ایم پی اے فوزیہ بی بی نے سینیٹ میں ووٹ بیچنے کا الزام لگانے پر وزیراعظم کے خلاف پچاس کروڑہرجانے کا کیس دئار کررکھا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں