پشاور،آل پاکستان پرا ئیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پو لیو ٹیموں کو تعلیمی اداروں کی بجائے گھروں میں بھیجنے کا مطا لبہ کرد یا

منگل 23 اپریل 2019 23:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) آل پاکستان پرا ئیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے حکومت سے پو لیو ٹیموں کو تعلیمی اداروں کے بجائے گھروں میں بھیجنے کا مطا لبہ کرد یاکیونکہ اکثرمبینہ طورپر پو لیو قطرو ں سے تعلیمی اداروں میں بچے بیہوش ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے والد ین میں بے چینی پھیلتی ہے ۔گزشتہ روز پشاور پر یس کلب میں ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ذا کر شاہ ، نیشنل ایجوکیشن کو نسل کے چیئر مین نذ ر حسین ،پرا ئیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے صدر احمد علی مروت اورنو رالقد س نے پریس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ پو لیو قطرے پلا نے کی سنگین واقعات گزشتہ روز پو رے صو بے میں پیش آ ئے ہیں جس کی وجہ سے بچو ں کی والد ین میں خوف کی فضا ء چل ر ہی ہے اور والد ین نے اپنے بچو ں کی فکر و غم کی وجہ سے پو لیو قطر وں سے انکار کر د یا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز بڈ بیر ہ کے علاقے میں مشتعل افراد نے سر کا ر ی املاک کو نقصا ن پہنچا یااورکھلے عا م پو لیو قطروں سے انکار کر د یا ۔انہوں نے کہاکہ زیا د ہ تر بچے سکولوں میںپڑ ھتے ہیں اور وہاں پو لیو ٹیمیں آکربچو ں کو پو لیو قطر ے پلا تے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بچوں کے والد ین نے واضح کر د یا کہ سکولوں میں بچو ں کو پو لیو قطر ے نہ پلا ئے جا ئے ور نہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ پیش آنے کی صورت میں ذمہ داری سکول انتظامیہ عائدہوگی ۔

انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ آ ئندہ کیلئے پو لیو ٹیمیں تعلیمی اداروں کے بجا ئے گھروں میں بھیجا جائے کیو نکہ ہم والد ین کے بغیر کی اجازت کے بعدان کو قطر ے نہیں پلا سکتے جبکہ مذ کور ہ واقعہ میں ملو ث افراد کیخلاف قانونی کارروا ئی کی جا ئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں