تھانہ متھرا میں پولیومہم کے حوالے سے پی ایل سی ممبران کیساتھ خصوصی میٹنگ

بدھ 24 اپریل 2019 23:59

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی رورل یاسین خان کی سربراہی میں پشاور کے نواحی علاقہ متھرا میں پی ایل سی ممبران اور منتخب عوامی نمائندوں کے ساتھ پولیو مہم کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت کے اہلکاروں، ڈاکٹروں، پولیو ورکرز، پی ایل سی ممبران، منتخب عوامی نمائندوں ڈسٹرکٹ ممبر شمس الباری ،ٹاون ممبر فرید اللہ خان ،نائب ناظم زاہد گل اور دیگر معززین علاقہ سمیت ایس ایچ او تھانہ متھرا رفیق خان اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی، میٹنگ کے دوران شرکا نے شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پولیو کے خلاف مہم حالیہ پروپیگنڈا مہم کو ناکام بنانے کے لئے بھر اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا، شرکا نے پولیو ویکسین کی افادیت سے عوام الناس کو آگاہ کرنے اور بچوں کی حفاظت کی خاطر پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا، اجلاس میں شریک مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے پولیس کی جانب سے پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے اور افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو بھر پور سراہا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں