ایڈورڈزکالج کے ریٹائرڈاساتذہ اورطلباء کی پرنسپل کیخلاف پریس کانفرنس

بدھ 22 مئی 2019 23:51

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ایڈورڈز کالج پشاور کے ر ئیاٹرڈ ٹیچر زاور طلباء نے تعلیم دشمن پر نسپل کو برطرف کر نے کیلئے اعلیٰ حکام اور نیب سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔ پشاور پر یس کلب میں ٹیچر یو سف انور نے دیگر طلباء کے ہمرا ہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہاکہ پر نسپل نیئر فردوس نے کالج کا حلیہ بگاڑ د یا ہے جب سے چا رج سنبھالا ہے تب سے کالج کے فنڈز کو اپنی ذات کیلئے استعمال کر تے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پر نسپل کی نا اہلی کی وجہ سے کالج سے ہر سال سینکڑوں طلباء ادارے کو چھوڑ کر کے دوسرے تعلیمی اداروں کو چلے جا تے ہیں جبکہ اب بھی 550سے زائدطلباء نے کالج چھوڑ د یا ۔انہوں نے کہاکہ پر نسپل نے اپنا گھر تعمیر کر نے کیلئے کالج کے فنڈ سے دو کروڑ رو پے لیئے اور کا لج میں اپنے ہی خاندان کے پا نچ افراد کو غیر قانونی طور پر بھر تی کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پہلے کا لج میں فی سمسٹر 28ہزار رو پے تھے اور اب سے بڑھا کر 45ہزار روپے کر د یا ہے جو کہ غر یب طلبا ء سے قلم چھیننے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ اب ہم ان کی کر پشن بے نقاب کر نے جا ر ہے ہیں تو الٹا اساتذہ کو بغیر نو ٹسز فارغ کر تے ہیں اور طلبا ء کو بھی د ھمکیاں دے ر ہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پر نسپل نیئر فردوس کا لج کے نظر یا تی بنیادوں کو مذ ہبی میں ر نگ میں ڈھاکر تا ر یخی کا لج کی سا کھ کوخراب کرد یا ہے جو کہ قابل مذ مت ہے ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطا لبہ کیا کہ پر نسپل کے خلاف قانونی کارروا ئی کی جا ئے اور انکو مقد س محکمے سے نکالا جا ئے ہم ان کے خلاف بہت جلد نیب سے بھی ر جو ع کر ینگے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں