ایبٹ آباد، 28جولائی سے دو اگست 2019تک ڈرون اورکواڈ کاپٹر اڑانے پر پا بندی عائد

بدھ 24 جولائی 2019 00:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2019ء) ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ضا بطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں 28جولائی سے دو اگست 2019تک ڈرون اورکواڈ کاپٹر اڑانے پر پا بندی عائد کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں ایبٹ آباد ، نتھیاگلی ، سجیکوٹ، حویلیاں اور اس کے نواحی علاقے شامل ہیں۔ اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جانب سے جاری کئے گئے با قاعدہ حکم نامے کے مطابق یہ پا بندی مذکورہ علاقوں میں منعقد ہونے والی فوجی مشقوں کے با عث لگائی گئی ہے۔ حکم نا مے میں خبر دار کیا گیا ہے کہ اس پا بندی کی خلاف ورزی کے مر تکب افراد کو تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں