پشاور،برنز اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر حیات آباد میں باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2019ء) جھلس جانے والے مریضوں کی بحالی اور ان کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے والے پشاور میں 120 بیڈز پر مُشتمل قائم پہلے برنز اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر حیات آباد میں باقاعدہ طور پر کام کا آغاز کر دیا ہی․ایک پریس ریلیز کے مطابق اس سینٹر نے اپنی سروسز کا باقاعدہ آغاز 19 نومبر2018 سے کیا ہی․ اب تک10 ماہ میں اس سینٹر سے پانچ ہزار مریضوں کا مفت علاج ہو چکا ہی․ ان پانچ ہزار میں سے 2500 ایسے مریض تھے جن کا با قاعدہ مفت اپریشن ہوا ہی․یہاں پر روزانہ کی بنیاد پر 20ایسے مریض آتے ہیں جو گرم پانی سیلنڈر،تیزاب، بجلی کے جھٹکوں اور کمیکلز سے جھلس جاتے ہیں․پروفیسر ڈاکٹر طاہر کے زیر نگرانی پشاور کی سطح پر یہ پہلا برنز اینڈ پلاسٹک سرجری سینٹر ہی․ جس میں کھاریاں میں قائم برنز سینٹر کے مقابلے میں کم خرچ پر مریضوں کا علاج ہو تا ہی․اس سینٹر میں حکومتی سطح پر صرف مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں․اس سینٹر میں جن مریضوں کولایا جاتا ہی․ ان کا تعلق پشاور، قبائیلی علاقاجات ، چترال، افغانستان، مردان اور چارسدہ سے ہی․ جبکہ دیگر ہسپتالوں سے بھی مریضوں کو یہاں منتقل کیا جاتا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں