ضلعی انتظامیہ پشاور کا سردار احمد جان کالونی میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، 30 سے زائد مکانوں کی غیر قانونی تعمیرات مسمار

تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر

جمعرات 14 نومبر 2019 23:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2019ء) ضلعی انتظامیہ نے سردار احمد جان کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 30 سے زائدمکانوں کی نکاسی آب کے نالوں پر تعمیر کی گئی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورمحمد علی اصغر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سارہ رحمان نے آپریشن کی براہ راست نگرانی کی اور موقع پر موجود رہیں۔

آپریشن میں ڈبلیو ایس ایس پی کے زونل منیجر طارق عزیز سمیت مقامی پولیس ، ریسکیو 1122اوردیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران شاہی کٹھہ کی حدود سی30 سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کر دیا گیا ۔واضح رہے کہ ان تجاوزات مافیا کو اپنی تجاوزات کے خاتمے کے لیے پہلے نوٹس دیے گئے تھے لیکن اس کے باوجود ان پر کوئی اثر نہیں ہو رہا تھا۔

جس پر ضلعی انتظامیہ نے کاروائی کر تے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پشاور میں صوبائی حکومت کے احکامات پر نکاسی آب کے نالوں پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے اور ہ تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا اور تمام غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں