پشاور پولیس نے شہر کے نواحی علاقے میں تین مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 18 فروری 2020 00:13

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پشاور پولیس نے شہر کے نواحی علاقے میں تین مسلح ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان نادرن بائی پاس کے ارضیات میں مسلح حالت میں موجود تھے کہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو دھرلیا، گرفتار کے قبضے سے آسلحہ برآمد کرلیاگیاہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے، تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل نجم الحسنین کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ نادرن بائی پاس کے قریب ارضیات میں چند مسلح افراد کسی سنگین واردات کی غرض سے موجود ہیں ، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ خزانہ اعجاز اللہ خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے نادرن بائی پاس کے قریب ارضیات میں سنگین واردات کی غرض سے موجود تین مسلح افراد کو نہایت حکمت عملی سے قابو کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف ، ایک عدد ایمM-16رائفل ، ایک پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کر لیے گئے ہیں جنہوں نے اسلحے کی بابت کوئی لائسنس پیش نہ کرسکے ، گرفتار افراد کی شناخت نعیم احسان ولد احسان اللہ ، عابد اقبال ولد واصل خان اور منظور خان ولد امان اللہ کے ناموں سے ہوئی جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے، ملزمان سے دوران تفتیش اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں