ریسکیو1122 کورونا وائرس کے خلاف اہم خدمات فراہم کررہاہے‘ ڈاکٹر خطیر احمد

منگل 31 مارچ 2020 13:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر احمدکا ریسکیو سٹیشن پشاور کا دورہ ‘ کورونا وائرس سے متاثرہ مشتبہ مریضوں کا منتقل کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات کی‘ انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122 کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر خدمات فراہم کررہاہے‘ریسکیو اہلکار اپنی زندگی خطرے میں ڈال کر فرائض سر انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ ریسکیو اہلکاروں قواعدو ضوابط کو مدنظر رکھتے ہوئے فرائض سر انجام دے رہے ہیں‘ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی کٹس اور آلات کے استعمال کو یقینی بنایا جارہاہے‘ڈاکٹر خطیر احمد نے کہاکہ ریسکیو انتظامیہ نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیٹس صوبے بھر کے سٹیشنز کو فراہم کی ہیں‘انہوں نے کہاکہ مشتبہ مریضوں کو منتقل کرنے کے بعد حفاظتی آلات کو تلف کیا جاتا ہے اور انہیں ریسکیو ایمبولینسز کو جراثیم کش ادویات سے صاف کیا جاتا ہے‘انہوں نے کہاکہ ریسکیو1122 صوبے بھر میں مشتبہ مریضوں کو منتقل کر چکی ہے جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب سے صوبے بھر میں جراثیم کش سپرے کا عمل جاری ہے‘انہوں نے کہاکہ سپرے مہم کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونگے‘انہوں نے کہاکہ ریسکیو اہلکاروں کی پیشہ وارانہ خدمات کو سرکاری اور عوام الناس کی طرف سے سراہا جارہاہے اور ریسکیو1122 مربوط حکمت عملی کے تحت کورونا وائرس سے بچاؤ، تدارک اور آگاہی کے لیے کام کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں