کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات

:ضلعی انتظامیہ ، آرمی اور ٹی ایم اے اہلکاران کے بنوں سٹی کے غیر ضروری دکانات بند کرنے کیلئے مختلف بازاروں کے دورے ضروری اشیائے خوردونوش کے دکانو ں پر رش بنانے سے گریز کرنے کی تاکید

بدھ 8 اپریل 2020 23:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) کرونا وائرس کے خلاف حفاظتی اقدامات کویقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ، آرمی اور ٹی ایم اے اہلکاران نے بنوں سٹی کے غیر ضروری دکانات بند کرنے کیلئے مختلف بازاروں کے دورے کئے ۔

(جاری ہے)

اس دوران ضروری اشیائے خوردونوش کے دکانو ں پر رش بنانے سے گریز کرنے کی تاکید کر تے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بنوں شوذب عباس نے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائر س کی یلغارمیں ہے اور اس کے پھیلائوکا سبب لوگوں کی احتیاطی تدابیر اختیار نہ کر نا ہے لوگوں کے ملنے ملانے ، گلے ملنے اور بھیڑ میں یہ وائرس ایک فرد سے دوسرے پھر دوسرے سے تیسرے فرد کو منتقل ہوکر وباء کی شکل اختیار کر لیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ قوم کٹھن مراحل سے گزر رہی ہے تاہم بحثیتِ قوم ہم ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کر سکتے ہیں جو مہذب اور با وقار قومیں کر تی ہیں ۔ انہوں نے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ ہر بار کی طرح ریاست کو اس بار بھی آپ لوگوں کاتعاون اور جذبہ درکار ہے مشکل وقت میں حکومتی اقدامات کے نفاذ میں تعاون کریں اور گھروں پر رہ کر ملک کی سلامتی اور بقا کی خاطر کرونا وائرس کی وباء کو بہادری سے روکنے میں کردار ادا کریں

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں