بڈھنی نالہ کے حفاظی پشتے مکمل‘علاقہ کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا‘ ملک شوکت

ایکسین ایری گیشن سمیع اللہ کنڈی کی انتھک کوششوں سے کام مکمل ہو گیا‘معززین علاقہ

پیر 6 جولائی 2020 21:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2020ء) گزشتہ روزایکسین ایری گیشن پشاور کنال سمیع اللہ کنڈی کی انتھک کوششوں کی وجہ سے بڈھنی نالہ پر کام مکمل ہوگیا‘ کام کا معائنہ ایکسین سمیع اللہ کنڈی نے خود کیا اور تسلی بخش کام میں ٹھیکیدار اور تمام عملہ کو خراج تحسین پیش کیا‘ اس موقع پرسابق ٹائون ممبر ملک شوکت اورمعززین علاقہ نے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ بڈھنی نالہ کے دونوں طر ف حفاظتی دیوار کاکام مکمل ہو گیا ہے جس پر اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے‘ واضح رہے کہ چارسدہ روڈ بڈھنی نالہ میں ہر سال سیلاب اور مون سون بارشوں کی وجہ طغیانی آتی رہی ہے جس سے علاقے کے مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہتا تھا اورسیلاب کے باعث یہاں کے رہائشیوں کا بڑے پیمانے پر ہر سال جانی و مالی نقصان ہوتا تھالیکن موجودہ حکومت نے بڈھنی نالہ کی دونوں اطراف حفاظتی دیواربنا کر پورے علاقے کو محفوظ کر لیا‘سابق ٹائون ممبر ملک شوکت و معززین علاقہ بڈھی نے موجودہ حکومت اورمحکمہ ایری گیشن کاخاص طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پورے علاقہ کا دیرینہ مسئلہ تھا جس کومحکمہ ایرگیشن نے احسن طریقے سے حل کیاجس پرعوام نے سکھ کا سانس لیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں