خیبر پختونخوا حکومت نئے ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے،غزن جمال

منگل 14 جولائی 2020 16:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2020ء) خیبر پختونخوا حکومت کے انقلابی اقدامات سے ضم شدہ اضلاع میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دور شروع ہونے والا ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال نے ضلع اورکز ئی میں بجلی کے مسائل کے حوالے سے خصوصی اجلاس کی صدارت کے موقع پرکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹیسکو حکام نے ضلع اورکزئی میں بجلی کے حوالے سے بریفنگ دی اور درپیش مسائلِ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے ایکسائز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ضلع اورکزئی میں کم وولٹیج پر قابو پانے کے لیے خصوصی اقدامات کئے جائیں اس کے ساتھ ساتھ گرڈ سٹیشن پر تعمیراتی کام کو بھی جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ کم وولٹیج کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جا سکے۔جبکہ نئی ٹرانسمیشن لائن کو بھی فوری طور پر بچھائی جائے تاکہ دور دراز آبادی کو بجلی کی ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں