مردان پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

جمعرات 6 اگست 2020 17:13

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) رستم مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ کی خصوصی ہدایت پر رستم مردان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی3 منشیات فروشوں مہرگل، احمد علی اور اعجاز علی کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 6کلوگرام چرس اور50گرام آئس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں