جائیدادکے تنازعہ پرفائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا

منگل 20 اکتوبر 2020 23:26

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2020ء) آغہ میرجانی شاہ کے علاقہ پنج کٹھہ میں جائیدادکے تنازعہ پرفائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیاہے،عبداللہ ولد قادرخان سکنہ وزیرباغ توحیدکالونی نے مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کوبتایاکہ گزشتہ روزاپنے چچازادبھائیوں کے ہمراہ صوفی کالونی پنج کٹھہ میں موجودتھاکہ اس دوران مسلح ملزمان جلیل،نصراللہ پسران گل،حسن گل ولد عیسی خان اورحاجی نادرنے بمعہ دیگردوافراداسم مسکن نامعلوم کے ہمارے ساتھ جائیدادکے تنازعہ پرفائرنگ شروع کردی،ملزمان نے طیش میں آکرہم پرباارادہ قتل فائرنگ شروع کردی،جس کے نتیجے میں میراچچازادبھائی خالد خان موقع پرجاں بحق ہوگیاتاہم میں اورمیرے دیگرچچازادبھائی فائرنگ میں بال بال بچ گئے جبکہ ملزمان ارتکاب جرم کے بعدفرارہوگئے،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں