پاک سر زمین پارٹی کی حضرت محمدؐ کی شان میں گستاخی کی مذمت

مغربی دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ مسلمان نبی کریم ؐ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا‘امتیاز اسد تنولی

منگل 27 اکتوبر 2020 20:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) پاک سر زمین پارٹی کے صوبائی صدر امتیاز اسد تنولی نے فرانس میں حضرت محمد مصطفیؐ کی شان اقدس میں گستاخی اور فرانسیسی صدر کے بیان کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلمان کو حضورِ اکرم ؐکی ذات سے بڑھ کر اور کوئی عزیز نہیں۔

(جاری ہے)

مغربی دنیا کو سمجھنا ہوگا کہ دنیا کا کوئی مسلمان نبی کریم ؐ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا۔ فرانسیسی صدر کا عمل بدتہذیبی کی انتہا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی پامالی ہے، مسلمان ناموس رسالتؐ پر اپنی جان، مال اور اولاد تک کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ صوبائی صدر پاک سر زمین پارٹی امتیاز اسد تنولی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے پر فرانس سے سخت ترین احتجاج کریں اور اقوام متحدہ سمیت دنیا بھر کے فورمز پر مسلمانوں کے جذبات کی ترجمانی کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں