ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کے زیر صدارت انسدادِ پولیو خاتمے کے لیے ڈی سی کانفرنس روم میں اجلاس

بدھ 25 نومبر 2020 20:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2020ء) ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد فیاض خان شیرپاؤ کے زیر صدارت انسدادِ پولیو خاتمے کے لیے ایک اجلاس ڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میںحکومت خیبر پختونخواہ کے احکامات کی روشنی میں 30 نومبر تا 4 دسمبر 2020، پولیو مہم کا انعقاد کیا جائے گا اور ضلع بھر کی05 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ کوکب فاروق ،اے ڈی سی (جنرل) زمین خان ، اسسٹنٹ کمشنر خار فضل الرحیم ، اسسٹنٹ کمشنر ناواگئی حبیب اللہ وزیر، اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ سہیل عزیز، اے اے سی ریوینیو عجم خان آفریدی، ایم ایس ڈاکٹر وزیر خان صافی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عدنان، ڈبلیو ایچ او،اور دیگر محکموں کے سربراہان نے شرکت کی اجلاس میں ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ولید ،ڈاکٹر حمایت نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر شرکاء کو پولیو مہم کے انعقاد سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے کہا کہ30نومبر2020 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے اس لئے ہم سب کو اس کی کامیابی میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنا چاہئے۔انہوں نے پولیو سے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر انسانی وسائل کی فراہمی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں ڈی سی نے ضلع باجوڑ عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں