خیبر پختونخواہ کے وزیر جنگلا ت و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے بابائے صحافت پیر سید سفید شاہ کی وفات پر دکھ کا اظہار

جمعرات 26 نومبر 2020 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر جنگلا ت و ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے بابائے صحافت پیر سید سفید شاہ کی وفات پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کی خیبر پختونخوا کے عوام کے مسا ئل کو حقیقی معنو ں میں اُجا گر کر نے،غریب طبقو ں کی فلا ح و بہبو د اور پشتو صحافت و ادب کے فروغ کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا۔

(جاری ہے)

مر حوم نے نوجوان صحافیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ۔ صوبا ئی وزیر نے یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی بیانمیں مرحوم کے پسماندگان سے دلی ہمدردی ظاہر کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں