واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی کی جانب سے کمپنی کے ملازمین میں کورونا وائر سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان تقسیم کر دیا گیا

پیر 30 نومبر 2020 20:52

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2020ء) واٹر اینڈ سینٹیشن سروسز کمپنی کی جانب سے کمپنی کے ملازمین میں کورونا وائر سے بچاؤ کے لئے حفاظتی سامان تقسیم کر دیا گیا ۔اس حوالے سے ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجنیئر امیر خان نے کمپنی کے ملازمین میں ماسک،سنیٹائزر اوردستانے تقسیم کئے ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجنیئر امیر خان نے کہاکہ کورونا وائرس کے سدباب کے لئے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جارہا ہے۔ دفتر میں نو ماسک نو انٹری کے ساتھ ساتھ ملازمین ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ بھی رکھ رہے ہیں جبکہ کسی بھی قسم کے نقصان سے بچنے کے لئے تمام ملازمین کے کورونا ٹسٹ بھی کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کمپنی شہریوں کوصفائی اور صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملازمین کے تحفظ کے لئے بھی کوشاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملازمین کے تحفظ پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔کمپنی کے تمام اہلکار ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ برقرا رکھے تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہے۔انجنیئر امیر خان نے شہریوں کی جانب سے کمپنی کے اقدامات کو سراہنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ کمپنی اپنے محدود وسائل میں شہریوں کو صفائی اور صاف پانی کی بہترین سہولیات دے رہا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ کمپنی کے مختص پوائنٹس پر پھینکا کریں تاکہ عملہ صفائی کو کچرا اٹھانے میں دشواری نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی دشواری کی صورت میں کمپنی کے شکایت سیل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں