مردان ڈویژن میں جاری پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے،ڈویژنل کمشنر منتظر خان

بدھ 2 دسمبر 2020 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2020ء) کمشنر مردان ڈویژن منتظر خان نے کہا ہے کہ مردان ڈویژن میں جاری پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کیا جائے۔ تاکہ عوام اس موذی مرض سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع صوابی میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیمز کا معائنہ کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انہوں نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صوابی شاہد محمود،اے ڈی سی صوابی گوہر خان، ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر کلیم، اسسٹنٹ کمشنر لاہور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنرصوابی نے کمشنر مردان کو پولیومہم کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے کئے گئے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر کمشنر مردان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں، دریں اثناء کمشنر مردان نے تحصیل لاہور میں زمین کے تنازعہ پر قتل ہونیوالے 8افراد کے گھر جا کر فاتحہ خوانی بھی کی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں