الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا کی اراکین اسمبلی کیلئے ہدایات جاری

منگل 2 مارچ 2021 22:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2021ء) الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا نے اراکین اسمبلی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔بیلیٹ پیپر کے حصول کے لئے ایم پی اے اسمبلی سے جاری شدہ شناختی کارڈ دکھائے گا۔

(جاری ہے)

جنرل، خواتین، اقلیت اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں کے لئے الگ الگ رنگ کے بیلیٹ پیپرز ہوں گے۔جنرل نشستوں کے لئے سفید اور خواتین کی نشستوں کے لئے گلابی رنگ کا بیلیٹ پیپر ہو گا۔ٹیکنو کریٹس بشمول علما کی مختص نشستوں کے لئے سبز رنگ کا بیلیٹ پیپر ہو گا۔اقلتیوں کے لیے مختص نشست کا بیلیٹ پیپر زرد رنگ کا ہو گا۔بیلیٹ پیپرز پر امیدواروں کے نام اردو حروف تہجی کی ترتیب سے درج ہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں