ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارف محمود کلیم کا مختلف بی ایچ یو کا دورہ

جمعہ 23 اپریل 2021 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2021ء) ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارف محمود کلیم نے بروز جمعہ مختلف بی ایچ یو نے دورے کئے۔ دورہ کے موقع پرانہوں نے سٹاک، حاضری رجسٹرز چیک کئے۔

(جاری ہے)

اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول ترند، گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ترند ٹانگئی میدان کے بھی دورے کئے۔ سکولوں میں صاف پانی، اساتذہ کے حاضری رجسٹر چیک کئے ۔ بعدازاں ایڈیشنل اے سی نے کوزہ بانڈہ کے ساتھ منسلک میرا، خڑاری،شلخی، بانیاں و بانڈیگوں بازاروں کے بھی اچانک دورے کئے۔ اور مختلف مارکیٹوں کے جنرل سٹورز، بیکری، سبزی، فروٹ و مرغ فروشوں کے نرخنامے معیار اور قیمتیں چیک کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں