خیبرپختونخوااسمبلی میں جے یوآئی رکن منورخان اور ڈپٹی سپیکرمحمودجان کے مابین تلخ جملوں کاتبادلہ

ضمنی سوال کی اجازت نہ ملنے پر حزب اختلاف کے اراکین ایوان سے واک آئوٹ کرگئے

بدھ 4 اگست 2021 00:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی میں جے یوآئی رکن منورخان اور ڈپٹی سپیکرمحمودجان کے مابین تلخ جملوں کاتبادلہ،ضمنی سوال کی اجازت نہ ملنے پر حزب اختلاف کے اراکین ایوان سے واک آئوٹ کرگئے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکرنے واضح کیاکہ کسی کے دبائومیں نہیں آئونگااسمبلی کورولزکے مطابق ہی چلائوں گاکسی کی ڈکٹیشن پر اسمبلی نہیں چل سکتی منگل کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران جب حمیراخاتون کے سوال پر وزیرصحت تیمورجھگڑا نے اپناجواب مکمل کیا تومنورخان اپنی نشست پراٹھ کھڑے ہوئے اوربولے انہیں ضمنی سوال کی اجازت دی جائے جس پر ڈپٹی سپیکرمحمودجان نے کہاکہ رولزکے مطابق منسٹرکی جانب سے محرک رکن کو مطمئن کئے جانے کے بعد ضمنی سوال نہیں بنتا تاہم منورخان بضد تھے کہ انہیں بولنے کی اجازت دی جائے جس پر ڈپٹی سپیکربرہم ہوگئے اورکہا کہ وہ رولزکے تحت ہی چلیں گے سب کو رولزمعلوم ہونے چاہئے چلانے سے کچھ نہیں ہوتا جسکے بعد اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کرتے ہوئے ایوان سے واک آئوٹ کیاجسکے باعث انکے سوالات بھی لیپس ہوگئے تاہم گنتی کے بعد 42اراکین کی موجودگی پر اسمبلی کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں