خیبرپختونخوااسمبلی نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کی بحالی کی منظوری دیدی

پیر 20 ستمبر 2021 23:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) خیبرپختونخوااسمبلی نے اوورسیزپاکستانیوں کیلئے سعودی عرب کیلئے ڈائریکٹ فلائٹس کی بحالی اورکنٹونمنٹ بورڈایبٹ آبادکے کمرشل اوررہائشی جائیدادوں پرٹیکس میں چھوٹ کے حوالے سے دوقراردادوں کی متفقہ طور پر منظوری دیدی۔ ن لیگ کے رکن اختیارولی نے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب میں کام کرنیوالے اوورسیزبھائی لمبے عرسے سے ڈائریکٹ فلائٹ کی بندش سے پاکستان میں پھنسے ہیں واپسی کیلئے مشکل حربے اختیارکرنے پرمجبورہیں ایک مافیا نے لاچاربھائیوں سے لاکھوں روپے فی کس وصول کرکے براستہ کینیا،ازبکستان،تاجکستان،مالدیپ،بحرین اور افغانستان بھیج رہے ہیں تین لاکھ اوورسیزپاکستانی پاکستان میں پھنسے ہیں اورمکمل ویکسی نیڈ ہیں اورڈائریکٹ فلائٹ کاانتظارکررہے ہیں لہذایہ اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ سعودی حکومت سے فوری طور پر رابطہ کرکے ڈائریکٹ فلائٹ بحال کرنے کیلئے اپنااثرورسوخ استعمال کیاجائے تاکہ یہ لوگ واپس جاکر زرمبادلہ کماسکیں۔

(جاری ہے)

شاہ حسین احمدنے قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ کنٹونمنٹ بورڈایبٹ آبادمیں رہائشی اور کمرشل جائیدادوں پر دس سے زائد فیصدٹیکس لگایاگیاہے جبکہ یہ علاقے حالیہ بارشوں سے متاثرہوئے ہیں انہیں ریلیف دینے کی بجائے ٹیکس میں اضافہ کردیاگیا لہذایہ اسمبلی اس امرکی سفارش کرتی ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈکوٹیکس میں غیرممولی اضافہ سے روکاجائے اور اس ٹیکس میں چھوٹ دی جائے ایوان نے دونوں قراردادوں کی متفقہ طورپرمنظوری دیدی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں