پشاور کے نواحی علاقوں میں ڈینگی نے پنجے گاڑھ لیی24 گھنٹوں میں 213 افراد میں ڈینگی کی تصدیق

منگل 21 ستمبر 2021 21:33

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے نواحی علاقوں میں ڈینگی نے پنجے گاڑھ لیے۔پشاورمیں گزشتہ 24 گھنٹے میں 213 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی کے 19 اورحیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 12 مریض زیر علاج ہیں۔ترجمان ایچ ایم سی کے مطابق مریضوں میں بیشتر کا تعلق دانش آباد، تہکال، سفید ڈھیری، اکیڈمی ٹائون اور سربند سے ہے۔کورونا کیسز میں کمی کے بعد ڈینگی نے شہریوں کوخوف میں مبتلا کردیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں