خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اورقبائلی امور کا ایک اجلاس

بدھ 22 ستمبر 2021 23:59

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2021ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اورقبائلی امور کا ایک اجلاس ایبٹ آباد میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ کے دفترمیں کمیٹی کے چیئرمین نذیر احمد عباسی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہزارہ میروایس نیاز، ممبران صوبائی اسمبلی نصیر اللہ خان، زینت بی بی، نعیمہ کشور خان، محمد دیدار خان، عبدالغفار، مفتی عبید الرحمن، لائق محمد خان، ڈپٹی سیکرٹری خیبرپختونخوا اسمبلی انعا م اللہ خا ن درانی اور پولیس کے متعلقہ افسران کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

اجلاس میں ضلع تورغر، لوئرکوہستان،اپر کوہستان اور کا لا ئی پالس میں امن وامان، منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام، ڈی آ ر سیز، پولیس کی کار کردگی، ان کی مشکلات اور دوسرے مسائل کے بارے تفصیل سے غور و خوض گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مزکورہ اضلاع میں امن و امان کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین نذیر احمد عباسی کہا کہ اگرچہ ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہمارے صوبے کی پولیس دوسرے صوبو ں کی پولیس سے کئی حوالوں سے بہتر ہے لیکن اس کے باوجود اس میں مزید بہتر ی لانے کی اب بھی بہت گنجائش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسین اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے کہ جس سے عملی طور بہتری لائی جاسکے۔ن اس موقع پر اجلاس کے شرکاء نے کمیٹی کے چیئرمین کا اس بات پر شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہزارہ ڈویژن کے اضلاع کے مسائل کے حل کے لیے سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس ایبٹ آباد میں منعقد کرایا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں