ٓملک بدترین بحرانوں کا شکار، حکمران باہر ممالک کے دورے اور کرکٹ میچ دیکھ رہے ہیں، زاہد خان

منگل 26 اکتوبر 2021 23:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2021ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ ملک بدترین بحرانوں کا شکار، حکمران باہر ممالک کے دورے اور کرکٹ میچ دیکھ رہے ہیں، ان حالات میں وزیرداخلہ کا کرکٹ میچ دیکھنے جانا شرمناک اور غیرسنجیدگی کی انتہا ہے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے زاہد خان نے کہا کہ ملک پہلی بار ایسے حالات کا سامنا کررہا ہے، مہنگائی عروج پر، تاجر احتجاج پر ہیں۔

(جاری ہے)

ملک غیریقینی صورتحال سے دوچار ہے ، ایسا لگ رہا ہے کہ ملک خانہ جنگی کی طرف جارہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کے معاملے پر جو ہوا اس سے پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوئی۔ ملک فیصلوں اور پالیسیوں سے چلتے ہیں، یہاں جادو ٹونو، تعویزوں سے ملک چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹرز نے جو شخص ہم پر مسلط کیا، اب انکے لئے بھی مسئلہ بن چکا ہے۔ تمام حالات میں سارا نزلہ عوام پر گرایاجارہا ہے، ایسے حالات ہیں کہ کوئی کل کے بارے میں اندازہ تک نہیں لگاسکتا۔اگر حالات یہی رہے تو یہ ملک خانہ جنگی کی طرف جائیگا، اللہ نہ کرے لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے ایسا ہی لگ رہا ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں