qپشاور،سواریوں کے روپ میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اتوار 28 نومبر 2021 19:35

) ُُُُُپشاور(آن لائن)تھانہ چمکنی پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران سواریوں کے روپ میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناء کر ملزم کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزم کا تعلق ضلع صوابی سے ہے،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے چار عدد پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر د ی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کے دوران سواریوں کے روپ میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا ء کر ملزم محمد حسین ولدمحمد رفیق کو گرفتار کرلیا ،گرفتار ملزم کا تعلق ضلع صوابی سے ہے،جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،جس کے قبضے سے چار عدد پستول بھی برآمد کرلیے گئے ہیں ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر د ی گئی ہے،

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں