ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکی جانب سے ریٹ لسٹ پر عملدرآمد جاری

منگل 30 نومبر 2021 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کپٹن ریٹا ئرڈ ناصر ندیم کی ہدیاات پر تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنے ایریا میں پرائس چیکنگ یقینی بنا رہے ہیں اسی سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے حویلیاں عکا شہ کر ن مارکیٹس کے معائنے کے دوران 3 نان شاپس کو وزن میں کمی پر جرمانہ، 03 سبزی فروشوں کو ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی اور عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ اوروارننگ جاری کیں۔

(جاری ہے)

شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر بروقت مطلع کریں تا کہ مصنوعی مہنگائی اور ناجائزمنافع خوروں کے خلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے ۔ضلعی کنٹرول روم: 09929310553

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں