پشاور، آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کا مظاہرہ

منگل 30 نومبر 2021 20:16

پشاور(آن لائن) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے اپنے مطالبات کے سلسلے میں منگل کے روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جس پر ان کے حق میں نعرے درج تھے احتجاجی مظاہرے کی قیادت عزیز ۹اللہ خان اور خرم کامران کر رہے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین نے کہاکہ گیارہ فروری 2021کو حکومت اور اگیگا کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے تنخواہوںمیں تضاد کو ختم کیا جائے محروم ملازمین کی اپ گریڈیشن کر کے ٹائم سکیل دیا جائے کنٹریکٹ ملازمین اور اساتذہ کو مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ پبلک ہیلتھ میں ختم شدہ آسامیوں کو برقرار رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

صدر اپیکا ممتاز خان کو فوری طور پر بحال کیا جائے موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے تناسب سے [ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین کومہنگائی الائونس دیا جائے اگر حکومت نے ہمارے مطالبات سنجیدگی سے تسلیم نہیں کئے تو ملک گیر احتجاج شروع ہو گا جس کی ذمہ داری حکومت پرعائد ہو گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں