پشاور،خواجہ سراء نینا پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 20 جنوری 2022 00:44

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2022ء) تھانہ چمکنی پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء نینا پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم اقدام قتل سمیت متعدد کیسز میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم نے ڈرانے دھمکانے کی خاطر خواجہ سراء کے گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی ملزم وقتا فوقتاً خواجہ سراء نینا اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ چمکنی ہارون جدون خان نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے خواجہ سراء نینا پر فائرنگ کرنے والے ملزم بلال عرف قاری کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم اقدام قتل اور دیگر متعدد سنگین مقدمات میں پشاور پولیس کو مطلوب تھا کہ چمکنی پولیس نے دھر لیا، ملزم نے ڈرانے دھمکانے کی خاطر خواجہ سراء کے گھر کو آگ لگانے کی بھی کوشش کی تھی، ملزم وقتا فوقتاً خواجہ سراء نینا اور اس کے دوسرے ساتھیوں کو دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں