پشاور، موٹر سائیکل چور گرفتار، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد

منگل 25 جنوری 2022 00:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) تھانہ پشتخرہ پولیس نے کینٹ ایریا اور متصل رہائشی علاقے میں سرگرم موٹر سائیکل چور گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کا تعلق شہید آباد پشتخرہ سے ہے جو موٹر سائیکل چوری سمیت جعلی کاغذات بنانے میں بھی ملوث ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہے،تفصیلات کے مطابق مدعی محمد ارشد ولد محمد مسکین نے تھانہ پشتخرہ پولیس کو موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ کی تھی جس پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ پشتخرہ محمد علی نے دوران تفتیش متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کر کے ان کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران ملوث ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم عبدالسلام ولد عبد المجید سکنہ شہید آباد پشتخرہ کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران موٹر سائیکل چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہی

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں