زیم پولیس چوکی چارسدہ پر نامعلوم شر پسندو ں کی جانب سے دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

منگل 17 مئی 2022 10:40

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) زیم پولیس چوکی چارسدہ پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار شر پسندوں کی جانب سے دستی بم سے حملہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او سہیل خالدکے مطابق حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس چوکی میں اے ایس آئی سمیت 4 پولیس اہلکار موجود تھے جو کہ محفوظ رہے ، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ،ملزمان جلد قانون کے شکنجے میں آجا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں