پشاور،ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں ‘ بیری باغ میں تجاوزات مسمار

کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ‘ کارسرکار میں مداخلت پر 15 افراد گرفتار

بدھ 18 مئی 2022 23:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد اظہر خان نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایسٹ زون کے ہمراہ بیری باغ کے علاقے میں قبرستان میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے کارسرکار میں مداخلت پر 15 افراد کو گرفتار کر لیا۔

اس حوالے سے بیری باغ کے علاقے میں قبرستان میں قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا۔ موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔آپریشن کے دوران بھاری مشینری کی مدد سے بیری باغ کے علاقے میں قبرستان میں قائم تجاوزات کا خاتمہ کرتے ہوئے موقع سے کار سرکار میں مداخلت پر 15 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ پشاور کے مطابق بیری باغ کے علاقے میں قبرستان میں تجاوزات قائم کی گئی تھیں اور ان افراد کو کئی بار نوٹس دیے گئے تھے کہ وہ بذات خود اپنی تجاوزات ہٹا دیں لیکن ان پر کو ئی اثر نہیں ہو رہا تھا جس پر ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کر دیا۔۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پربازاروں کا دیگر مقامات کا معائنہ کریں اور دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کو جیل بجھوایا جائے۔ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں