تحصیل بریکوٹ میں پیراپلیجیک سنٹر کے قیام کی منظوری قابلِ تحسین ہے،صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ ڈاکٹر آمجدعلی

جمعرات 11 اگست 2022 22:54

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اگست2022ء) خیبرپختونخوا کے وزیر ہاؤسنگ ڈاکٹر امجدعلی نے صوبائی حکومت بالخصوص وزیراعلی محمود خان کی جانب سے تحصیل بریکوٹ سوات کیلئے پیرا پلیجک سنٹر کی منظوری یقینی بنانے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملاکنڈ ڈویژن کے فالج سے متاثرہ یا ناگہانی حادثات میں جسمانی طور پر معذور لوگ مستفید ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ وزیرِ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ 105 کنال اراضی پر مشتمل مذکورہ سنٹر1 ارب 35 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا عنقریب پیراپلیجک سنٹر بریکوٹ سوات کا افتتاح بھی کریں گے۔ ڈاکٹر امجدعلی کا مزید کہنا تھا کہ پیراپلیجک سنٹر میں بنیادی طور پر فالج سے متاثرہ لوگوں یا ان مریضوں کا علاج ہوگا جو کسی حادثے میں جسمانی طور پر معذور ہوچکے ہو یا ان کے وجود کا کوئی حصہ ٹوٹا یا ناکارہ ہوچکا ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیراپلیجک سنٹر بریکوٹ سوات میں تمام بنیادی ضروریات و سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مذکورہ سنٹر کے قیام سے مالاکنڈ ڈویژن کے ضرورت مند مریضوںکو اس سلسلے میں کہیں اور جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں