اتحاد جنرل کونسلر جمرود کے انتخابات مکمل،مولانا غفران اللہ خیبری صدر جبکہ سبیل خان جنرل سیکرٹری منتخب

جمعہ 21 اکتوبر 2022 17:56

جمرود(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2022ء) اتحاد جنرل کونسلر جمرود کا مشترکہ اور اہم اجلاس جنرل کونسلر حاجی آمان اللہ کے دفتر پر منعقد ہوا،جس میں کثیر تعداد میں کونسلران نے شرکت کی،تمام کونسلران نے باہمی اتفاق رائے سے متفقہ طور پر علاقے کے فلاح و بہبود کے لئے جمرود جنرل کونسلر کابینہ تشکیل دے دیا جس کا مقصد علاقے میں مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا کر پسماندگی دور کرنا ہے،تمام جنرل کونسلر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے کے مفادات اور ترقی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،اتحاد جنرل کونسلران کا بینہ میں مولانا غفران اللہ خیبری کو صدر،جنرل سیکرٹری سبیل خان سمیت درجہ ذیل ارکان شامل ہیں اتحاد جنرل کونسلر جمرود کابینہ پریس سیکرٹری گل نواز خان فنانس حاجی سرفراز نایب صدر حاجی سعید ڈپٹی جنرل سیکرٹری شاکر خان ڈپٹی پریس محمد فاروق ڈپٹی فنانس حاجی آمان اللہ جائنٹ سیکٹری محمد ابرار شامل ہیں، مہینے کے بعد کابینے کا ٹائم ختم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں