لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ پشاور میں گوشت کے معیار کو جانچنے کی لیبارٹری کو مزید فعال بنانے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عنبر علی خان کاگوشت معیار کو جانچنے کیلئے لیبارٹری کے قیام اور اسے فعال بنانے کے اقدام کو سراہا

جمعرات 2 مئی 2024 22:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2024ء) یو این آئی ڈی او کے تعاؤن سے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پشاور میں گوشت کے معیار کو جانچنے اور لیبارٹی کی استعداد کار مزید بڑھانے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیوسٹاک پشاور کے دفتر میں ایک افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سیکرٹری لائیو سٹاک،فشریز اورکوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر عنبر علی خان نے بطور مہمان خصوصی جبکہ یو این آئی ڈی او کی کنٹری نمائندہ محترمہ نادیہ آفتاب، حلال فوڈ اتھارٹی اور لوکل کونسل بورڈ کے حکام اورایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے پروفیسرز نے شرکت کی۔

مہمان خصوصی سیکرٹری لائیو سٹاک ڈاکٹر عنبر علی خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوشت کے معیار کو جانچنے کیلئے لیبارٹری کے قیام اور اسے فعال بنانے کے اقدام کو سراہا اور متعلقہ محکموں کے باہمی روابط کو مزید بڑہانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ عوام کو حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے صحت بخش گوشت کی فراہمی یقینی بنا ئی جا سکے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈاکٹر اصل خان نے اس موقع پر یو این آئی ڈی او کا شکریہ ادا کیا اور صوبے کے عوام کو صحت بخش گوشت کی فراہمی میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے کردار کی اہمیت کو اجاگر کر نے اور خدمات کی فراہمی کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب میں نادیہ آفتاب نمائندہ یو این آئی ڈی او نے خطاب کرتے ہوئے صوبے میں گوشت کی پیداواری صلاحیت اور جملہ کاروباری سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صحت بخش گوشت کی فراہمی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ یو این آئی ڈی او کی جانب سے اس سلسلے میں لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے اشتراک سے پشاور میں ایک ماڈل مذبح خانے کے قیام کا کام تکمیل کے مراحل میں ہے جس کی بدولت گوشت سے وابستہ کاروباری حضرات کو بین الاقوامی اصولوں پر مبنی ٹریننگ دی جائے گی جس کے دورس نتائج برآمد ہوں گے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ریسرچ ڈاکٹر اعجاز علی، ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضم اضلاع ڈاکٹر سجاد وزیر، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک پشاورکامران فرید اور دیگر نے شرکت کی۔ بعدازں مہمان خصوصی نے شیلڈز بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں