qپنشن اصلاحات و تنخواہوں میں کٹوتی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

گ*پنشن اصلاحات کے نام پر حکومت سرکاری محکموں کی نجکاری چاہتی ہے، مقررین کا خطاب

جمعرات 26 اکتوبر 2023 21:30

bپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اکتوبر2023ء) خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں کے سرکاری ملازمین نے پنشن اصلاحات اور تنخواہوں میں مجوزہ کٹوتی کے خلاف پشارو پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں محکمہ تعلیم، سی اینڈ ڈبلیو اور محکمہ آپباشی سمیت مختلف محکموں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرے کی قیادت ال گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس خیبر پختونخوا کے رہنمائوں حیدر علی خان ،سمیع اللہ خان خلیل ،عزیز اللہ خان ،حاجی سید الا سلام ،نوید گل ہزار خوانی ،پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین کے صدر ملک نثار خان اور دیگر عہدیداروں نے کی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنشن اصلاحات کے نام پر حکومت سرکاری محکموں کی نجکاری چاہتی ہے، بیوروکریسی اپنی مراعات بڑھانے کے لئے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی کوشش کرتی ہے، مہنگائی کے دور میں ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا اقدام کسی صورت منظور نہیں، حکومت کو محکموں کی نجکاری کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے انہوںنے کہا کہ تنخواہوں میں کمی کرانے کے اقدام سے صوبے کے لاکھوں ملازمین متاثر ہونگی مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر حکومت نے تنخواہوں میں کمی کر دی تو احتجاج میں شدت لائینگی

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں