ْ خیبرپختونخواحکومت نے شندور پولو فیسٹیول کی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز کردی

فیسٹیول کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک جامع اور مکمل پلان ترتیب دینے کی ہدایت

ہفتہ 11 مئی 2024 19:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) خیبرپختونخواحکومت نے شندور پولو فیسٹیول کی انتظامات کو حتمی شکل دینے کی کوششیں تیز کردی۔محکمہ کلچر اینڈ ٹورزم خیبرپختونخوا کے مطابق اعلی سرکاری حکام نے فیسٹیول کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایک جامع اور مکمل پلان ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے،شندور پولو فیسٹیول سے عالمی سطح پر نہ صرف خیبرپختونخوا بلکہ پاکستان کا ایک مثبت تاثر جائے گا۔

محکمہ کلچر اینڈ ٹورزم خیبرپختونخوا کے مطابق اعلی سرکاری حکام نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو فیسٹیول سے پہلے سیاحوں کی آمدروفت کے لئے سڑکوں پر جاری کام کو تیز کرنے اور لینڈ سلائیڈنگ ا رو دیگر حالات کے دوران ہنگامی اقدامات کے تحت بھاری مشینری کی دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

محکمہ کلچر اینڈ ٹورزم خیبرپختونخوا کے مطابق دنیا کے سب سے بلند مقام پر واقع پولو گراؤنڈ میں منقعد ہونے والے ٹورنامنٹ کیلئے تاریخوں کا اعلان موسمی حالات کو دیکھ کر مشاورت کے بعد جلد کردیا جائیگا۔

محکمہ کلچر اینڈ ٹورزم خیبرپختونخوا کے مطابق فیسٹیول کے انعقاد کے لیے تمام تر انتظامات کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، مقامی و غیر ملکی سیاحوں، میڈیا نمائندوں و دیگر مہمانوں کی رہائش کے لیے تمام تر انتظامات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے۔ محکمہ کلچر اینڈ ٹورزم خیبرپختونخوا کے مطابق اعلی سرکاری حکام نے فیسٹیول کے لیے بہترین انتظامات کی ہدایت کی تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں جبکہ چترال کی دستکاری اور مقامی طور پر تیار شدہ مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے فیسٹول میں خصوصی سٹالز کا اہتمام کیا جائے گا،شندور پولو فیسٹیول کے کامیاب انعقاد سے چترال کی مقامی معشیت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونگے، اسلام آباد سے چترال پی آئی اے کی خصوصی فلائٹس ہوں گی جن سے سیاح استفادہ کرتے ہوئے شندور پولو فیسٹیول میں شرکت کرسکیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں